ہندوستان کے اعلی حکام کا اہم اجلاس، سیکورٹی کی صورت حال کا جائزہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i206640-ہندوستان_کے_اعلی_حکام_کا_اہم_اجلاس_سیکورٹی_کی_صورت_حال_کا_جائزہ
ہندوستان کے وزرائے داخلہ اور دفاع نے قومی سلامتی کے امور کے مشیر کے ساتھ اپنے اجلاس میں ملک کی سیکورٹی کی صورت حال کا جائزہ لیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے اعلی حکام کا اہم اجلاس، سیکورٹی کی صورت حال کا جائزہ

ہندوستان کے وزرائے داخلہ اور دفاع نے قومی سلامتی کے امور کے مشیر کے ساتھ اپنے اجلاس میں ملک کی سیکورٹی کی صورت حال کا جائزہ لیا۔

ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، وزیر دفاع منوہر پاریکر اور قومی سلامتی کے امور کے مشیر اجیت ڈوئیل اور سیکورٹی کے معاملات کے کئی اعلی عہدیداروں نے ایک اجلاس میں ملک کی سیکورٹی کی صورت حال کا جائزہ لیا۔

ہندوستان کے یوم جمہوریہ سے پہلے جمعے کو ہندوستانی وزیر داخلہ کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس کے شرکا کو ملک کی سیکورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں یوم جمہوریہ کی آمد کے تناظر میں دارالحکومت نئی دہلی، سرحدی علاقوں، بڑے شہروں اور سبھی حساس علاقوں میں سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے جانے کے احکامات جاری کئے گئے۔

ہندوستان کے یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب چھبیس جنوری کو دارالحکومت نئی دہلی میں ہوگی۔ تقریب میں فرانس کے صدر فرانسوا اولینڈ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔

نئی دہلی میں ابھی سے سیکورٹی فورس کے جوانوں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یوم جمہوریہ سے قبل نئی دہلی میں نیم فوجی دستوں اور سیکورٹی فورس کے دس ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔