ہندوستان، دہلی کے وزیر اعلی کے قتل کی سازش کا الزام
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i207291-ہندوستان_دہلی_کے_وزیر_اعلی_کے_قتل_کی_سازش_کا_الزام
عام آدمی پارٹی کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے قتل کی سازش کی جا رہی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۷:۰۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان، دہلی کے وزیر اعلی کے قتل کی سازش کا الزام

عام آدمی پارٹی کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے قتل کی سازش کی جا رہی ہے۔

عام آدمی پارٹی کے رہنما آسوتوش نے کہا ہے کہ اروند کیجریوال کے قتل کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس کے پیچھے مرکز میں برسر اقتدار حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں کے دوران جو واقعات رونما ہوئے ہیں ان میں مجھے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے قتل کی سازش نظر آرہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان واقعات کی ذمہ دار بھارتیہ جنتا پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اروند کیجریوال کو سیکورٹی کی فراہمی میں مسلسل غلطیاں ہو رہی ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے یہ بیان نئی دہلی کے اسٹیڈیم میں اروند کیجریوال پر کالی روشنائی پھینکے جانے کے واقعے کے بعد دیا۔ اس سے پہلے دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا نے بھی اس حملے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کو ذمہ دار قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ وزیر اعلی کیجرویوال کے قتل کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ پروگرام کے دوران کسی طرح کا کوئی الرٹ نظر نہیں آیا تھا۔