فرانس کے صدر اور ہندوستان کے وزیر اعظم کا میٹرو سے سفر
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i208333-فرانس_کے_صدر_اور_ہندوستان_کے_وزیر_اعظم_کا_میٹرو_سے_سفر
فرانس کے صدر فرانسوا اولینڈ اور ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے آئی ایس اے کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے نئی دہلی سے گڑگاؤں تک میٹرو سے سفر کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۷ Asia/Tehran
  • فرانس کے صدر اور ہندوستان کے وزیر اعظم کا میٹرو سے سفر

فرانس کے صدر فرانسوا اولینڈ اور ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے آئی ایس اے کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے نئی دہلی سے گڑگاؤں تک میٹرو سے سفر کیا۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہندوستان اور فرانس کے سربراہان مملکت نے گڑگاؤں میں آئی ایس اے کے عارضی سکریٹریٹ کی عمارت کا افتتاح کرنے کے لئے نئی دہلی کی یلو لائن میٹرو سے سفر کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پیرس میں ماحولیات سے متعلق عالمی کانفرنس کے موقع پر آئی ایس اے کی شروعات کی تھی۔ گڑگاؤں پہنچنے پر فرانسیسی صدر نے آئی ایس اے کے سکریٹریٹ کی عمارت کی بنیاد رکھی۔ آئی ایس اے کا مقصد وسائل سے مالامال ملکوں میں شمسی توانائی کا استعمال بڑھانا ہے۔ اس پروگرام کا اہتمام گڑگاؤں میں واقع شمسی توانائی کے قومی ادارے این آئی ایس ای میں ہوا۔