ہندوستان: راجستھان میں مارٹر گولہ پھٹنے سے دو فوجی ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i208945-ہندوستان_راجستھان_میں_مارٹر_گولہ_پھٹنے_سے_دو_فوجی_ہلاک
ہندوستان کی ریاست راجستھان میں پاکستان کی سرحد کے قریب ایک مارٹر گولہ پھٹنے سے دو ہندوستانی فوجی ہلا ک ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۶:۰۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان: راجستھان میں مارٹر گولہ پھٹنے سے دو فوجی ہلاک

ہندوستان کی ریاست راجستھان میں پاکستان کی سرحد کے قریب ایک مارٹر گولہ پھٹنے سے دو ہندوستانی فوجی ہلا ک ہو گئے۔

راجستھان میں مارٹر گولہ پھٹنے کا یہ واقعہ پاکستان کی سرحد کے قریب جیسلمیر کے علاقے میں پیش آیا- اس واقعے میں دو ہندوستانی فوجی ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ حادثہ کشن گنج فائرنگ رینج میں اس وقت پیش آیا جب ہندوستانی بارڈر سیکورٹی فورس کے جوان مشقیں انجام دے رہے تھے- اس سے پہلے اپریل دوہزار بارہ میں بھی اسی فائرنگ رینج میں ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا البتہ اس وقت کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا -

چند روز قبل بھی راجستھان کے سرحدی علاقے میں مشتبہ بیلون کے دھماکوں کی خبریں موصول ہوئی تھیں جبکہ پاکستان کا کہنا ہے کہ ہندوستانی طیاروں نے پاکستانی سرحد کے قریب بم گرائے تھے- اس سلسلے میں پاکستان نے ہندوستان سے وضاحت دینے کو بھی کہا تھا۔