اروناچل پردیش میں صدر راج، شترو گھن سنہا کی مرکزی حکومت پر تنقید
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i209182-اروناچل_پردیش_میں_صدر_راج_شترو_گھن_سنہا_کی_مرکزی_حکومت_پر_تنقید
ہندوستان کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ناراض رکن پارلیمنٹ شترو گھن سنہا نے ریاست اروناچل پردیش میں صدر راج نافذ کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے پرشدید تنقید کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۳ Asia/Tehran
  • اروناچل پردیش میں صدر راج، شترو گھن سنہا کی مرکزی حکومت پر تنقید

ہندوستان کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ناراض رکن پارلیمنٹ شترو گھن سنہا نے ریاست اروناچل پردیش میں صدر راج نافذ کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے پرشدید تنقید کی ہے۔

حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ناراض رکن پارلیمنٹ شترو گھن سنہا نے ہفتے کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر مرکزی حکومت اروناچل پردیش میں صدر راج نافذ کرنے کے معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر لیتی تو آسمان نہیں گر جاتا- انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے مشیروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر سپریم کورٹ نے صدر راج کے نفاذ کے خلاف فیصلہ سنایا تو یہ لوگ کیا جواب دیں گے-

انہوں نے کہا کہ جب معاملہ سپریم کورٹ میں تھا تو ہمیں اور زیادہ محتاط اور ہوشیار رہنا چاہئے تھا- انہوں نے کہا کہ اگر ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرلیتے تو ہم شرمندگی اور تنازعے سے بچ سکتے تھے- شترو گھن سنہا نے ساتھ ہی اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ نریندر مودی اچھے وزیراعظم ہیں لیکن ان کے مشیر انہیں غلط مشورے دیتے ہیں جن کا انجام غلط سیاسی قدم کی شکل میں نکلتا ہے۔