دس ہندوستانی فوجی سیاچین گلیشیئر میں برفانی تودے میں پھنس گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i209899-دس_ہندوستانی_فوجی_سیاچین_گلیشیئر_میں_برفانی_تودے_میں_پھنس_گئے
شدید برفانی طوفان کے بعد ہندوستان کے دس فوجی سیاچین گلیشیئر میں برفانی تودے میں پھنس گئے ہیں
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۷:۰۲ Asia/Tehran
  • دس ہندوستانی فوجی سیاچین گلیشیئر میں برفانی تودے میں پھنس گئے

شدید برفانی طوفان کے بعد ہندوستان کے دس فوجی سیاچین گلیشیئر میں برفانی تودے میں پھنس گئے ہیں

ہندوستانی میڈیا کی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ انیس ہزار فٹ کی اونچائی پر سیاچین گلیشیئر پر شدید برفانی طوفان میں ایک فوجی چوکی لپیٹ میں آگئی جس کے نتیجے میں جونیئر کمیشنڈ افسر جی سی او سمیت دس فوجی جوان برفانی تودے میں پھنس گئے ہیں - ہندوستان کے زیرانتظام جموں کشمیر میں ادھم پور میں واقع شمالی کمان کے شعبہ تعلقات عامہ کے افسر کرنل ایس ڈی گوسوامی نے بتایا ہے کہ بدھ کی صبح لداخ علاقے کے شمالی گلیشیئر سیکٹر میں انیس ہزار فٹ کی اونچائی پر ایک فوجی چوکی برفانی تودے کی زد میں آگئی - مذکورہ فوجی افسر کا کہنا ہے کہ ایک جی سی او اور نو فوجی جوان برفانی تودے میں پھنس گئے ہیں - فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان فوجیوں کو نجات دلانے کے لئے فوج اور فضائیہ کی امدادی ٹیموں نے اپنی کارروائی شروع کر دی ہے - گذشتہ مہینے بھی لداخ علاقے میں برفانی تودے میں چار ہندوستانی فوجی پھنس گئے تھے -