احمد آباد میں پہلے زیرآب ریستوران کا افتتاح
Feb ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۲:۲۹ Asia/Tehran
ہندوستان کے شہر احمد آباد میں پہلے زیر آب ریستوران نے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔
میڈیارپورٹوں کے مطابق یہ ریستوران پانی میں بیس فٹ کی گہرائی میں واقع ہے ۔ اس کی دیواروں کو مکمل طور سے شیشے سے بنایا گیا ہے ۔ ریستوران کے مرکزی حال کی سجاوٹ میں سمندری رنگ اور آبی مخلوق کو مدِنظر رکھا گیا ہے ۔ اس ریستوران میں شیشے کے وسیع حال میں بیٹھ کر کھانا کھانے کے ساتھ ساتھ آبی مخلوق کا بھی نظارہ کیا جاسکتا ہے۔