ہندوستان میں بس دریا میں جاگری ، سینتیس مسافر ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i210193-ہندوستان_میں_بس_دریا_میں_جاگری_سینتیس_مسافر_ہلاک
مغربی ہندوستان میں مسافروں سے بھری بس دریا میں گرگئی جس کے نتیجے میں کم سے کم سینتس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں بس دریا میں جاگری ، سینتیس مسافر ہلاک

مغربی ہندوستان میں مسافروں سے بھری بس دریا میں گرگئی جس کے نتیجے میں کم سے کم سینتس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ حادثہ جمعے کے روز ریاست گجرات کے صدر مقام احمد آباد سے دو سوپچاسی کلومیٹر کے فاصلے پر واقع نوساری ضلع میں اس وقت پیش آیا جب بدقسمت بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکے دریائے پورنا میں جاگری۔ ضلعی حکام نے سینتس افراد کے مارے جانے کی تصدیق کردی ہے۔ زندہ بچ جانے والے چوبیس افراد کو ضروری امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ ٹریفک کے حادثات کے لحاظ سے ہندوستان کو دنیا میں خطرناک تصور کیا جاتا ہے۔ اکتوبر دوہزار پندرہ کو جنوبی ہندوستان میں باراتیوں کی ایک گاڑی اور بس کے درمیان تصادم میں تین بچوں سمیت پندرہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔