معروف اور نامور شاعر ندا فاضلی کا ممبئی میں انتقال
اردو کے معروف اور نامور شاعر ندا فاضلی کا پیر کو ممبئی میں انتقال ہوگیا ہوگیا
ندا فاضلی بارہ اکتوبر انیس سو اڑتیس کو دہلی میں پیدا ہوئے- ان کا پورا نام مقتدی حسن تھا - ندافاضلی نے پیرآٹھ فروری دوہزار سولہ کی دوپہر ساڑھے گیارہ بجے اٹھہتر سال کی عمر میں اپنی زندگی کی آخری سانس لی- ان کا انتقال حرکت قلب بند ہو جانے سے ہوا - ندافاضلی نے اپنا بچپن اور نوجوانی گوالیار میں گذاری اور وہیں انہوں نے تعلیم حاصل کی - انیس سوستاون میں گوالیار کالج سے گریجویشن کرنےکے بعد نوجوانی کی عمر سے ہی انہوں نے شعر کہنا شروع کر دیا تھا- ندافاضلی نے اپنی نظموں اور غزلوں میں ہندوستان کی گنگاجمنی تہذیب کو بیحد اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے- انہوں نے اپنے اشعار میں لوگوں کو انسانیت کے لئے کام آنے کا بہت ہی خوبصورت انداز میں پیغام دیا ہے - ان کے اشعار انتہائی آسان اور سادہ زبان میں ہوتے جو لوگوں کے دلوں کو چھو جاتے -