ایران کے اہم علاقائی اور عالمی کردار پر تاکید
Feb ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۳:۴۹ Asia/Tehran
ہندوستان میں ایران کے سفیر غلام رضا انصاری نے علاقائی اور عالمی سیاست میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم اور فیصلہ کن کردار پر تاکید کی ہے۔
جمعرات کی شب نئی دہلی میں انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام رضا انصاری نے کہا کہ دنیا کو اس وقت فوجی، سیاسی اور ثقافتی لحاظ سے طاقتور ایران کی ضرورت ہے۔ ہندوستان میں ایران کے سفیر نے واضح کیا کہ ایران کا اسلامی انقلاب آج ایک ہمہ گیر اور عالمی انقلاب میں تبدیل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مستضعفین اور ستم رسیدہ لوگ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف دیکھ رہے ہیں بنابریں ایران اچھے حالات فراہم کرنے اور حقوق کی دستیابی میں ان کی مدد کی پوری کوشش کرے گا۔