ہندوستان کے سابق وزیر اعظم کی مودی حکومت پر تنقید
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i211657-ہندوستان_کے_سابق_وزیر_اعظم_کی_مودی_حکومت_پر_تنقید
ہندوستان کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ نے، معاشی ترقی کے حصول میں ناتوانی اور پاکستان کے تعلق سے متضاد پالیسیوں کے باعث، نریندر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۵, ۲۰۱۶ ۰۸:۱۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے سابق وزیر اعظم کی مودی حکومت پر تنقید

ہندوستان کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ نے، معاشی ترقی کے حصول میں ناتوانی اور پاکستان کے تعلق سے متضاد پالیسیوں کے باعث، نریندر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

رائٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق من موہن سنگھ نے اتوار کو انڈیا ٹوڈے میگزین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کو ملکی معیشت کو بہتر بنانے، اشیاء کی قیمتوں میں ہونے والی کمی سے فائدہ اٹھانے اور ہمسایہ ممالک سے تعلقات بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

اقتصادی اصلاحات کے حوالے سے من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ حکومت تیل اور ضروریات کی اشیاء کی کم ہوتی ہوئی قیمتوں سے فائدہ نہیں اٹھا رہی ہے جو کہ ہندوستان کے درآمدی بل میں کمی لاسکتی ہیں۔

سن دوہزار چودہ میں ہندوستان کے وزیراعظم کا عہدہ چھوڑنے والے من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ حکومت کے ہاتھ میں یہ ایک موقع ہے کہ وہ ملک کی معیشت میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کیلئے اقدامات کرے-

من موہن سنگھ نے کہا کہ ہندوستانی وزیر اعظم کی توجہ پڑوسی ملکوں منجملہ پاکستان کے ساتھ تعلقات پر مرکوز ہونی چاہئے اور دوطرفہ تعاون کے ذریعےمشترکہ سرحدوں پر دہشت گردوں اور مسلح عناصر کی آمد و رفت پر روک لگانی چاہئے-

من موہن سنگھ نے مغربی ملکوں کے ساتھ مودی حکومت کے تعلقات بہتر ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی نے متضاد پالیسی اختیار کر رکھی ہے اور ا نہوں نے پڑوسی ملکوں سے بے توجہی برت کر ایک قدم آگے بڑھایا ہے تو دو قدم پیچھے آئے ہیں-

ا