ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں تین روز سے جاری جھڑپ ختم
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i212848-ہندوستان_کے_زیرانتظام_کشمیر_میں_تین_روز_سے_جاری_جھڑپ_ختم
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں تین روز سے جاری جھڑپ ختم، حملہ آور ہلاک ہندوستان کے زیرانتظام جموں کشمیر کے پمپورعلاقے میں ایک سرکاری عمارت میں چھپے مسلح شدت پسندوں اور فوج کے درمیان تین روز جاری جھڑپ ختم ہوگئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۷:۴۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں تین روز سے جاری جھڑپ ختم

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں تین روز سے جاری جھڑپ ختم، حملہ آور ہلاک ہندوستان کے زیرانتظام جموں کشمیر کے پمپورعلاقے میں ایک سرکاری عمارت میں چھپے مسلح شدت پسندوں اور فوج کے درمیان تین روز جاری جھڑپ ختم ہوگئی ہے۔

ہندوستانی پولیس کے مطابق ، فوج اور سیکورٹی فورس کے اہلکارو ں نے پیر کے روز پمپور میں سرکاری عمارت میں چھپے ہوئے تینوں مسلح افراد کو ہلاک کردیا ۔ تین روز تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں پانچ ہندوستانی فوجی اور ایک عام شہری ماراگیاہے۔یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی تھی جب مسلح افراد نے ہندوستانی فوج کے ایک کانوائے پر حملہ کرکے دو ہندوستانی فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔ بعدازاں حملہ آوروں نےسری نگرکے نواحی علاقے میں واقع ایک سرکاری عمارت پر قبضہ کرلیا تھا۔ اتوار کے روز سیکورٹی فورس اور مسلح افراد کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپ میں تین فوجی اہلکار مارے گئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت میں چھپے تینوں حملہ آور ہلاک اور ان کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔