ایران ہندوستان کو تیل برآمد کرنے والا چھٹا بڑا ملک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i213697-ایران_ہندوستان_کو_تیل_برآمد_کرنے_والا_چھٹا_بڑا_ملک
ایران جنوری کے مہینے میں ہندوستان کو اس کی ضرورت کا چھے اعشاریہ تین فیصد تیل برآمد کر کے اس ملک کو تیل برآمد کرنے والا چھٹا بڑا ملک بن گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۸, ۲۰۱۶ ۰۷:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران ہندوستان کو تیل برآمد کرنے والا چھٹا بڑا ملک

ایران جنوری کے مہینے میں ہندوستان کو اس کی ضرورت کا چھے اعشاریہ تین فیصد تیل برآمد کر کے اس ملک کو تیل برآمد کرنے والا چھٹا بڑا ملک بن گیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان ایرانی تیل کی ایک بڑی منڈی شمار ہوتا ہے کہ جس نے پابندیوں کے عرصے کے دوران ایران کا تقریبا بیس فیصد برآمدی خام تیل خریدا تھا۔ ایران آئندہ برسوں کے دوران ہندوستان کو تیل کی برآمدات میں اضافہ یا آئل ریفائنری تعمیر کر کے اس اہم منڈی میں اپنا حصہ بڑھانا چاہتا ہے۔

ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے توقع کی جا رہی ہے کہ یہ ملک مستقبل قریب میں دنیا میں خام تیل کا سب سے بڑا خریدار بن جائے گا۔