پہلے کاروائی پھر مذاکرات، ہندوستان کا پاکستان سے مطالبہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i214345-پہلے_کاروائی_پھر_مذاکرات_ہندوستان_کا_پاکستان_سے_مطالبہ
حکومت ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کو دہشت گردی مخالف اقدامات سے مشروط کردیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۶:۴۸ Asia/Tehran
  • پہلے کاروائی پھر مذاکرات، ہندوستان کا پاکستان سے مطالبہ

حکومت ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کو دہشت گردی مخالف اقدامات سے مشروط کردیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق سیکریٹری خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان پہلے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کرے پھر مذاکرات کیے جائیں گے۔

ایس جے شنکر کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے پاکستان کو اپنی ترجیح سے آگاہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے بغیر پاکستان کے ساتھ جامع مذاکرات بحال نہیں ہو سکتے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ حملے کے بعد سے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم اور قومی سلامتی کے مشیر رابطے میں ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے خارجہ سیکریٹریوں کے درمیان پندرہ جنوری کو بات چیت کا ایک دور ہونے والا تھا تاہم ہندوستان نے یہ کہتے ہوئے ملاقات منسوخ کردی تھی کہ پاکستان کی جانب سے پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے میں ملوث عناصر کے خلاف ٹھوس کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

ہندوستان نے جیش محمد نامی گروہ کو پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے پاکستان سے موثر کاروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

جنوری دوہزار سولہ کو پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے میں سات ہندوستانی سیکورٹی اہلکار اور چھے دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔