ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جھڑپ، تین افراد ہلاک
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع پلواما میں سیکورٹی فورس اور علیحدگی پسندوں کے درمیان ہونےوالی لڑائی میں شدت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے تین افراد مارےگئے ہیں
سری نگر میں ہندوستانی فوج کے ایک افسر نے بتایا کہ سیکورٹی فورس کے جوانوں نے مسلح شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پاتے ہی ضلع پلواماکے ترال علاقےمیں ان کا محاصرہ کرلیا - جس کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا زبردست تبادلہ ہوا- مذکورہ ہندوستانی فوجی افسرکا کہناہے کہ اس لڑائی میں حزب المجاہدین کے تین کارکن مارےگئے -ہندوستانی فوجی افسر نے بتایا کہ لڑائی کے مقام سے تین اے کے رائفلیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ مزید مسلح شدت پسندوں کو تلاش کرنے کی کارروائی جاری ہے یا درہے کہ چند روزقبل بھی سری نگر کے قریب پمپور میں اور سرکاری عمارت میں روپوش مسلح شدت پسندوں اور ہندوستانی فوج کے درمیان تین روزتک جاری جھڑپ میں پانچ سے زائد ہندوستانی فوجی اور سبھی حملہ آور مارے گئے تھے -