ہندوستان کی پانچ ریاستوں میں ریاستی اسمبلی کےانتخابات کی تاریخوں کا اعلان
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i214648-ہندوستان_کی_پانچ_ریاستوں_میں_ریاستی_اسمبلی_کےانتخابات_کی_تاریخوں_کا_اعلان
ہندوستان کے مرکزی الیکشن کمیشن نے ملک کی پانچ ریاستوں میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی پانچ ریاستوں میں ریاستی اسمبلی کےانتخابات کی تاریخوں کا اعلان

ہندوستان کے مرکزی الیکشن کمیشن نے ملک کی پانچ ریاستوں میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے

ہندوستان کے چیف الیکشن کمشنرنسیم زیدی نے جمعے کو بتایا کہ پانچ ریاستوں آسام ، مغربی بنگال ، تامیل ناڈو، پانڈیچیری ، اور کیرالا میں چار اپریل سے سولہ مئی کے درمیان ووٹنگ ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی ایک ساتھ انیس مئی کو ہوگی - ہندوستان کے چیف الیکشن کمشنرنسیم زیدی نے بتایا کہ آسام میں دو مرحلوں میں، چار اور گیارہ اپریل کو انتخابات ہوں گے جبکہ کیرالا، تامیل ناڈو اور پانڈیچیری میں ایک مرحلے میں سولہ مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے- چیف الیکشن کمشنرنسیم زیدی نے بتایا کہ ریاست مغربی بنگال میں چھے مرحلوں میں اسمبلی انتخابات کرائے جائیں گے - انہوں نے کہا مغربی بنگال میں چار، گیارہ ،سترہ، اکیس ، پچیس، تیس اپریل اور پانچ مئی کی تاریخوں میں ووٹنگ کرائی جائے گی - ان پانچ ریاستوں میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی مثالی ضابطہ انتخابات بھی نافذہوگیاہے جس کا اطلاق ریاستی حکومتوں کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت پر بھی ہوگا -