مسئلہ کشمیر پیدا کرنے میں برطانیہ کا اہم کردار ہے: علی شاہ گیلانی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i215650-مسئلہ_کشمیر_پیدا_کرنے_میں_برطانیہ_کا_اہم_کردار_ہے_علی_شاہ_گیلانی
حریت کانفرنس کے لیڈر سید علی شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پیدا کرنے میں برطانوی حکومت نے اہم رول ادا کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۰, ۲۰۱۶ ۱۶:۳۵ Asia/Tehran
  • مسئلہ کشمیر پیدا کرنے میں برطانیہ کا اہم کردار ہے: علی شاہ گیلانی

حریت کانفرنس کے لیڈر سید علی شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پیدا کرنے میں برطانوی حکومت نے اہم رول ادا کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حریت کانفرنس کے لیڈر سید علی شاہ گیلانی نے کہا کہ برطانیہ نہیں چاہتا کہ مسئلہ کشمیر کا مستقل حل نکلے کہ جس سے ہندوستان اور پاکستان ترقی و پیش رفت کے ساتھ نئے دور کی شروعات کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے نہ صرف لاکھوں کشمیری متاثر ہیں بلکہ اسی مسئلے کی وجہ سے گزشتہ سات عشروں سے ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ جنگ کی حالت میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کمشیر کے سبب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تین بار بڑے پیمانے پر جنگ ہو چکی ہے اور دونوں ممالک اپنے بجٹ کا بڑا حصہ ہتھیار خریدنے پر خرچ کرتے ہیں۔