ہندوستان اور پاکستان کے خارجہ سیکریٹریوں کی ملاقات نیپال میں متوقع
Mar ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
ہندوستان اور پاکستان کے خارجہ سیکریٹریوں کی ملاقات نیپال میں ہوسکتی ہے۔
ہندوستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یو این آئی نے خبر دی ہے کہ طویل عرصے سے التوا میں پڑی یہ ملاقات نیپال کے شہر پوکھرا میں ہونے کا امکان ہے جہاں پیر سے سارک ممالک کا ایک اہم اجلاس ہو رہا ہے-
واضح رہے کہ نیپال کے شہر پوکھرا میں چودہ سے سترہ مارچ تک سارک کے رکن ملکوں کا ایک اہم وزارتی اجلاس ہو رہاہے- اجلاس میں ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج اور خارجہ سیکریٹری ایس جے شنکر بھی شریک ہوں گے۔