ہندوستان: جے این یو کے پانچ طلباء کے مستقبل کو خطرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i216346-ہندوستان_جے_این_یو_کے_پانچ_طلباء_کے_مستقبل_کو_خطرہ
ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کی جواہرلعل نہرو یونیورسٹی کی طلبہ تنظیم کے صدر کنہیا کمار سمیت پانچ طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۵, ۲۰۱۶ ۰۳:۲۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان: جے این یو کے پانچ طلباء کے مستقبل کو خطرہ

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کی جواہرلعل نہرو یونیورسٹی کی طلبہ تنظیم کے صدر کنہیا کمار سمیت پانچ طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔

کیمپس میں منعقدہ ایونٹ سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی نے کشمیریوں کی حمایت میں آواز بلند کرنے والے طلبہ کو یونیورسٹی سے نکالنے کی سفارش کی ہے۔

کیمپس میں منعقدہ ایونٹ سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ پانچ طلبہ کو یونیورسٹی سے نکال دیا جائے جبکہ اکّیس دیگر کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ طالب علم کنہیاکمار، عمرخالد اور انربان بھٹا نے جواہرلعل یونیورسٹی میں افضل گرو کی برسی سے متعلق تقاریر کی تھیں۔ کنہیا کمار نے کشمیری خواتین کی آبروریزی میں ہندوستانی فوج کے ملوث ہونے کو ناقابل تردید قرار دیا تھا۔ اس وقت سے ہی اس یونیورسٹی سے متعلق ہندوستان کی سیاست میں نیا موڑ آگیا ہے اور مختلف جماعتوں کے رہنما اس سلسلے میں ایک دوسرے کے مقابلے میں آگئے ہیں۔