ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں محبوبہ مفتی وزیر اعلی بنیں گی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i218119-ہندوستان_کے_زیر_انتظام_کشمیر_میں_محبوبہ_مفتی_وزیر_اعلی_بنیں_گی
ہندوستان کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر میں حکومت سازی کے لئے ہفتے کو پی ڈی پی کی رہنما محبوبہ مفتی اور بی جے پی کے رہنما نرمل سنگھ نے ریاستی گورنر سے ملاقات کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں محبوبہ مفتی وزیر اعلی بنیں گی

ہندوستان کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر میں حکومت سازی کے لئے ہفتے کو پی ڈی پی کی رہنما محبوبہ مفتی اور بی جے پی کے رہنما نرمل سنگھ نے ریاستی گورنر سے ملاقات کی۔

پی ڈی پی اور بی جے پی کے رہنماؤں نے ریاستی گورنر این این ووہرا سے ملاقات کر کے مخلوط حکومت بنانے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا۔ بی جے پی کے رہنما نرمل سنگھ نے پی ڈی پی کو بلاشرط حکومت بنانے کے لئے اپنی پارٹی کی حمایت سے متعلق گورنر کو تحریری خط پیش کیا۔ ہندوستان کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر میں وزیر اعلی مفتی محمد سعید کے انتقال کے بعد سے کوئی باقاعدہ حکومت نہیں تھی اور ریاست کا انتظام براہ راست گورنر دیکھ رہے تھے۔ واضح رہے کہ ہفتے کو گورنر سے دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات کے بعد حکومت سازی کی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ محبوبہ مفتی نے بلاشرط ان کی حمایت کرنے پر بی جے پی کا شکریہ ادا کیا۔ پی ڈی پی کی رہنما محبوبہ مفتی ریاست جموں کشمیر کی پہلی خاتون وزیر اعلی بننے جا رہی ہیں۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست میں امن و ترقی کے لئے کام میں مدد دینے کا یقین دلایا ہے اور ان کی پہلی ترجیح ریاست میں امن قائم کرنا اور لوگوں کی مشکلات کو کم کرنا ہو گی۔