ہندوستان کی ریاست اتراکھنڈ میں صدر راج نافذ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i218296-ہندوستان_کی_ریاست_اتراکھنڈ_میں_صدر_راج_نافذ
ہندوستان کی ریاست اتراکھنڈ میں صدر راج نافذ کردیا گیاہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۱:۲۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی ریاست اتراکھنڈ میں صدر راج نافذ

ہندوستان کی ریاست اتراکھنڈ میں صدر راج نافذ کردیا گیاہے

پچھلے کئی دنوں سے ریاست میں جاری سیاسی بحران اورہرلمحے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے بیچ ہندوستان کے صدر پرنب مکھرجی نے اتوار کو ریاست اتراکھنڈ میں صدرراج کےنفاذ کی سفارش کی منظوری دے دی۔

گذشتہ اٹھارہ مارچ کو ریاست میں برسراقتدار کانگریس پارٹی کے نو ارکان اسمبلی وزیراعلی ہریش راوت سے بغاوت کرتے ہوئے اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی سے جاملے تھے جس کی وجہ سے ریاستی حکومت اقلیت میں آگئی تھی۔

صدرراج کے نفاذ کے باوجود اسمبلی تحلیل نہیں کئی گئی بلکہ اس کو معطل کیاگیاہے -کانگریس پارٹی نے ریاست اتراکھنڈ میں صدرراج کے نفاذ کوجمہوریت کا قتل بتایاہے۔

دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی نے کہا ہے کہ ریاست میں حکومت سازی کے لئے اس کو لازمی ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی ہے اوروہ جلد ہی حکومت بنانے کا دعوی پیش کرسکتی ہے۔