دارالحکومت نئی دہلی سمیت ہندوستان کے مختلف شہروں میں زلزلہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i221059-دارالحکومت_نئی_دہلی_سمیت_ہندوستان_کے_مختلف_شہروں_میں_زلزلہ
ہندوستان کے شمالی اور مشرقی علاقوں منجملہ مرکزی دارالحکومت نئی دہلی میں بدھ کی شام زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
  • دارالحکومت نئی دہلی سمیت ہندوستان کے مختلف شہروں میں زلزلہ

ہندوستان کے شمالی اور مشرقی علاقوں منجملہ مرکزی دارالحکومت نئی دہلی میں بدھ کی شام زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے

ہندوستانی میڈیارپورٹوں کے مطابق دہلی اور اس کے مضافاتی علاقوں ، دہرا دون ، اترپردیش کے مختلف شہروں، پٹنہ اور حتی کولکتہ میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئےگئے - زلزلے کےجھٹکے آتے ہی لوگ سراسیمگی کے عالم میں گھروں اور دوکانوں سے باہر نکل آئے - بتایا جاتاہے کہ زلزلے کا مرکز میانمار کاعلاقہ ماولیک ہے - زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر سات اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی - ہندوستان میں زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے -ہندوستان میں زلزلےکے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق شام سات بجکر پچیس منٹ پر محسوس کئے گئے - دوروز قبل بھی ہندوستان کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے -