ہندوستان نے " کے چار" بیلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i221227-ہندوستان_نے_کے_چار_بیلیسٹک_میزائل_کا_کامیاب_تجربہ_کیا
ہندوستان نے ایٹمی وار ہیڈ لےجانے والے "کے چار " بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے

ہندوستان نے ایٹمی وار ہیڈ لےجانے والے "کے چار " بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

روس کی اسپوٹنک نیوز ایجنسی کے مطابق ہندوستان نے سمندر کے اندر بیس میٹر کی گہرائی سے "کے چار" بیلسٹک میزائل فائر کیا جو سات سو کلومیٹر کے فاصلے پر اپنے ہدف پر جاکر لگا۔

ہندوستان کے، سمندر سے خشکی پر مار کرنے والے "کےچار " بیلسٹک میزائل کی لمبائ‏ی بارہ اعشاریہ ایک تین میٹر اور وزن تقریبا سترہ ٹن بتایا گیا ہے۔

یہ میزائل ایٹمی وار ہیڈ لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میزائل کی حد اکثر رینج ساڑھے تین ہزار کلومیٹر بتائی گئی ہے۔