ہندوستان میں گرمی کی شدت، 130 افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i221299-ہندوستان_میں_گرمی_کی_شدت_130_افراد_ہلاک
ہندوستان میں شدید گرمی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں گرمی کی شدت، 130 افراد ہلاک

ہندوستان میں شدید گرمی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق شدید گرمی کے باعث ہندوستان کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد ایک سو تیس ہوگئی ہے۔

ہندوستان کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے اور محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ گرمی کی شدت آئندہ دو تین روز تک جاری رہے گی۔ ہندوستان کی مغربی ریاستوں تلنگانہ اور شمالی علاقوں میں کہا جا رہا ہے کہ سورج سے آگ برس رہی ہے۔ تلنگانہ میں گرمی کی شدت کے باعث سالانہ چھٹیوں سے پہلے ہی اسکول بند کر دیئے گئے ہیں۔ ماہرین نے گرمی کے شدت کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔