پاکستان پر ہندوستان کی تنقید
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i233233-پاکستان_پر_ہندوستان_کی_تنقید
ہندوستان نے نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمشنر کی جانب سے افطار پارٹی میں کشمیری رہنماؤں کو دعوت دیئے جانے پر تنقید کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۴, ۲۰۱۶ ۰۷:۵۱ Asia/Tehran
  • پاکستان پر ہندوستان کی تنقید

ہندوستان نے نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمشنر کی جانب سے افطار پارٹی میں کشمیری رہنماؤں کو دعوت دیئے جانے پر تنقید کی ہے۔

نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزیر تجارت نے جموں میں ایک بیان میں نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمشنر کی جانب سے افطار پارٹی میں کشمیری رہنماؤں کو دعوت دیئے جانے کو ہدف تنقید بنایا ہے۔

نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن نے افطار پارٹی میں متعدد کشمیری رہنماؤں منجملہ سید علی شاہ گیلانی اور میرواعظ عمر فاروق کو شرکت کرنے کی دعوت دی ہے۔ ہندوستان کی وزیر صنعت و تجارت نرملا سیتا رمن نے پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی اداروں میں اٹھائے جانے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ مسئلہ کشمیر کو کسی تیسرے فریق کی ثالثی کے بغیر دو طرفہ بنیاد پر حل کئے جانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے اقوام متحدہ سے مسئلہ کشمیر میں مداخلت کرنے کا بارہا مطالبہ کیا ہے۔ مسئلہ کشمیر انّیس سو سینتالیس میں دونوں ملکوں کی آزادی کے بعد سے ہی دونوں ممالک کے درمیان ایک اختلافی مسئلہ بنا ہوا ہے جو اب تک حل نہیں کیا جا سکا ہے۔