پاکستان کے ساتھ سبھی معاملات پر مذاکرات کے لئے تیار ہیں، ہندوستان
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i234550-پاکستان_کے_ساتھ_سبھی_معاملات_پر_مذاکرات_کے_لئے_تیار_ہیں_ہندوستان
ہندوستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ سبھی معاملات پر پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۱, ۲۰۱۶ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • پاکستان کے ساتھ سبھی معاملات پر مذاکرات کے لئے تیار ہیں، ہندوستان

ہندوستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ سبھی معاملات پر پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہندوستان کبھی بھی پاکستان کے ساتھ مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور سبھی اختلافی اور اہم مسائل پر بات چیت کے لئے تیار ہے- ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ نئی دہلی، اسلام آباد کے ساتھ دو طرفہ بنیادوں پر اور تشدد و دہشت سے عاری ماحول میں بات چیت کرنا چاہتا ہے- ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بیان پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے اس بیان کے ردعمل میں دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان، مسئلہ کشمیر اور دیگر معاملات پر پاکستان کے ساتھ بات چیت سے گریز کر رہا ہے۔