مالدیپ میں داعش کے اثر و رسوخ پر ہندوستان کی تشویش
مالدیپ میں داعش کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر ہندوستان نے گہری تشویش ظاہر کی ہے۔
ہندوستانی حکام نے کہا ہے کہ داعش سے وابستہ دہشت گرد عناصر مالدیپ کی سرحد سے ہندوستان میں دراندازی کرسکتے ہیں۔ جمعرات کے روز ہندوستانی سیکورٹی فورس اور خفیہ ادروں کی ایک رپورٹ میں بنگلہ دیش میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کی سرحد سے ہندوستان میں دہشت گردی کی کاروائی کا امکان مالدیپ کے نسبت بہت کم ہے۔ ہندوستانی حکام کا کہنا ہے کہ داعش نے سوشل میڈیا کے ذریعے مالدیپ میں اب تک پانچ سوں افراد کو اپنا ہمنوا بنالیا ہے۔ اس کے ساتھ ہندوستان کے انسداد دہشت گردی کے ادارے نے انتباہ دیا ہے کہ آئندہ ہفتے برصغیر میں داعش سے وابستہ دہشت گردوں کی جانب سے مسلح حملوں کا بہت زیادہ امکان پایا جاتا ہے۔ بعض سیاسی مبصرین اور تجزیہ کار مالدیپ میں سعودی عرب کے بڑھتے ہوئے اثر و نفوذ اور مالدیپ کی حکومت کے لئے مالی امداد کو سعودی عرب کی جانب سے دہشت گردوں کو بھرتی کرنے کے لئے داعش کو گرین سگنل دیئے جانے کے مترادف قرار دے رہے ہیں۔