ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں کرفیو نافذ
Jul ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran
علیحدگی پسند کمانڈر کی ہلاکت کے بعد ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
سری نگر سے موصول خبروں کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سری نگر سمیت وادی کے اہم شہروں میں ممکنہ احتجاج اور تشدد کو روکنے کی غرض سے کیا گیا ہے۔
حزب المجاہدین سے تعلق رکھنے والے برھان الدین وانی جمعے کے روز اننتناگ کے نواح میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ میں ہلاک ہوگئے تھے۔ اس خبر کے پھیلتے ہی سری نگر میں مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے دوران کئی مقامات پر پولیس کے ساتھ جھڑپوں کی خبرین موصول ہوئی ہیں۔
کشمیری علیحدگی پسند تنظیموں نے برھان الدین مظفر وانی کی ہلاکت کے خلاف ہفتے کو وادی میں مظاہروں اور احتجاج کی اپیل کی ہے۔