کشمیر میں مظاہرین پر حملہ، مرنے والوں کی تعداد سترہ ہوگئی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i235975-کشمیر_میں_مظاہرین_پر_حملہ_مرنے_والوں_کی_تعداد_سترہ_ہوگئی
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر پولیس کے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر سترہ ہوگئی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۰, ۲۰۱۶ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
  • کشمیر میں مظاہرین پر حملہ، مرنے والوں کی تعداد سترہ ہوگئی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر پولیس کے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر سترہ ہوگئی ہے-

ہندوستان کی سیکورٹی فورسیز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں سترہ مظاہرین، پولیس کی گولیوں سے جاں بحق جبکہ دو سو سے زائد زخمی ہوگئے- زخمیوں میں سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں -

واضح رہےکہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے قصبہ ترال میں حزب المجاہدین کے کمانڈر مظفر وانی کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے کشمیر کے مختلف مقامات سے ہزاروں لوگ کرفیو اور دیگر پابندیاں توڑتے ہوئے وانی کے آبائی قصبے ترال پہنچے ، لوگوں نے اس موقع پر آزادی اور وانی کے حق میں نعرے لگائے-

ہندوستانی فورسز نے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں پر فائرنگ کرکے سترہ افراد کو جاں بحق اور دو سو سے زائد کو زخمی کردیا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی ،میر واعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک نے برہان وانی کی ہلاکت کے بعد ہندوستانی فورسز اور پولیس کے ہاتھوں نوجوانوں کے قتل عام کا سلسلہ شروع کرنے کے خلاف دو روزہ ہڑتال کی مشترکہ کال دی ہے۔

کشمیری عوام اور سیکورٹی فورسیز کے درمیان جھڑپ کا نیا سلسلہ ایسے میں شروع ہوا ہے کہ اس ملک کے ایک سینئر فوجی کمانڈر نے کچھ دنوں قبل اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ نئی دہلی حکومت ، اس علاقے کے عوام کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہ گئی ہے-

انہوں نے کہا تھا کہ جو سیکورٹی اہلکار کشمیری عوام کے خلاف کاروائیاں انجام دے رہے ہيں وہ کبھی بھی اس علاقے کے عوام کی حمایت حاصل نہیں کرسکیں گے- سرینگر میں حالات پر قابو پانے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے