ہندوستان میں بارش اور سیلاب کے نتیجے میں پندرہ ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i236110-ہندوستان_میں_بارش_اور_سیلاب_کے_نتیجے_میں_پندرہ_ہلاک
ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش میں شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد پندرہ ہو گئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۱, ۲۰۱۶ ۰۶:۵۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں بارش اور سیلاب کے نتیجے میں پندرہ ہلاک

ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش میں شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد پندرہ ہو گئی ہے۔

ہندوستان کی کئی ریاستوں میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ مدھیہ پردیش ، اتر پردیش اور مہاراشٹر سمیت ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں بارشوں کے بعد نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں تین دن سے مسلسل بارش کے نتیجے میں مزید سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد مختلف حادثات میں ہلاک افرادکی تعداد پندرہ ہوگئی ہے ، جبکہ درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں ۔

حکام کا کہنا ہے کہ کئی علاقے سیلاب کی زد میں ہیں اور ہزاروں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں سے پھنسے ہوئے لوگوں نکالنے کی کوششیں کر رہے ہیں ۔سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے فوج کو طلب کیا گیا ہے۔