شیلادکشت یوپی میں کانگریس کا چہرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i236749-شیلادکشت_یوپی_میں_کانگریس_کا_چہرہ
کانگریس نے شیلا دکشت کو ریاست اترپردیش کے آئندہ ریاستی انتخابات کے لئے وزیراعلی کے طورپر نامزد کردیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۴:۵۵ Asia/Tehran
  • شیلادکشت یوپی میں کانگریس کا چہرہ

کانگریس نے شیلا دکشت کو ریاست اترپردیش کے آئندہ ریاستی انتخابات کے لئے وزیراعلی کے طورپر نامزد کردیا ہے

ہندوستان کی حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس نے آئندہ برس ریاست اترپردیش میں ہونے والے ریاستی انتخابات کے لئے سینیئر لیڈر اور دہلی کی سابق وزیراعلی شیلا دکشت کو وزات اعلی کے عہدے کا امیدوار اعلان کر دیا ہے - اس بات کا اعلان نئی دہلی میں کانگریس کے دفتر میں پارٹی کے مرکزی رہنما جناردن دویدی اور ریاست اترپردیش میں پارٹی کے امور کے انچارج غلام نبی آزاد نے کیا - اٹھہتر سالہ شیلا دکشت دہلی میں پندرہ سال تک وزیراعلی رہ چکی ہیں - ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاسی اعتبار سے ملک کی سب سے اہم سمجھی جانے والی ریاست اترپردیش میں برہمنوں کا ووٹ تقریبا سترہ فیصد ہے اس لئے شیلادکشت کو کانگریس نے وزیراعلی کے طور پر پیش کیا ہے- دو سری جانب شیلا دکشت نے اترپردیش میں کانگریس کا چہرہ بنائے جانے پر پارٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم ریاستی انتخابات میں پوری ہمت کے ساتھ اتریں گے -