ہندوستانی فوج کی گاڑی بارودی سرنگ کے ٹکرا گئی، 2 فوجی ہلاک
Aug ۰۱, ۲۰۱۶ ۱۲:۵۶ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فوج کی ایک گاڑی دھماکے سے تباہ ہو گئی۔
خبروں میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی فوج کی ایک گاڑی ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے کرگل میں بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک ہو گئے۔ ہندوستانی حکام کے مطابق فوج کی گاڑی علاقے میں معمول کے گشت پر تھی جو حادثاتی طور پر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ ہو گئی۔ حکام نے واقعے کی اس سے زیادہ تفصیلاب بیان کرنے سے گریز کیا۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں پچھلے چوبیس روز سے حالات کشیدہ چلے آرہے ہیں۔ آٹھ جولائی سے جاری مظاہروں کے دوران سیکورٹی فورس کی فائرنگ میں ساٹھ افراد مارے جاچکے ہیں۔