ہندوستان: کشمیر کی صورت حال پرامن طریقے سے کنٹرول کئے جانے کی اپیل
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i240205-ہندوستان_کشمیر_کی_صورت_حال_پرامن_طریقے_سے_کنٹرول_کئے_جانے_کی_اپیل
ہندوستان کی سیاسی جماعتوں نے کشمیر کی صورت حال کو پرامن طریقے سے قابو میں کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۱, ۲۰۱۶ ۱۶:۲۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان: کشمیر کی صورت حال پرامن طریقے سے کنٹرول کئے جانے کی اپیل

ہندوستان کی سیاسی جماعتوں نے کشمیر کی صورت حال کو پرامن طریقے سے قابو میں کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق ہندوستان کی متعدد سیاسی جماعتوں نے پیر کے روز کشمیر میں جاری تشدد کی مذمت کرتے ہوئے سرکردہ کشمیری رہنماؤں سے مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے ہندوستان کی مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مخالفین سے مذاکرات شروع کرکے کشمیر میں بے گناہوں کا قتل عام رکوانے کی کوشش کرے۔ ہندوستان کی کانگریس پارٹی کے متعدد رہنماؤں نے بھی اپنے بیانات میں مظاہرین کے خلاف حکومت اور سیکورٹی فورس کے رویے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کشمیر کی مشکلات کو پرامن طریقے سے حل کئے جانے پر زور دیا ہے۔ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی وزیراعلی محبوبہ مفتی نے بھی پولیس اور سیکورٹی فورس پر تنقید کرتے ہوئے اختلافات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں پچھلے چوبیس روز سے حالات کشیدہ چلے آرہے ہیں جس کے دوران کم سے کم ساٹھ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔