ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں 25 ویں روز بھی مظاہرے
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i240373-ہندوستان_کے_زیرانتظام_کشمیر_میں_25_ویں_روز_بھی_مظاہرے
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں پچیسویں روز بھی حالات کشیدہ ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں کرفیو اور دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۳:۰۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں 25 ویں روز بھی مظاہرے

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں پچیسویں روز بھی حالات کشیدہ ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں کرفیو اور دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر میں کرفیو بدستور نافذ ہے جبکہ سری نگر شہر اور دیگر اضلاع میں دفعہ ایک چوالیس پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ دفاتر، دکانیں، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بدستور بند ہیں۔ کرفیو اور دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں سے احتجاج اور مظاہروں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ ہمارے نمائندہ سری نگر کا کہنا ہے کہ شوپیاں ضلعے میں لوگوں نے کرفیو اور دفعہ ایک سو چوالیس کی پرواہ کئے بغیر شبانہ مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا۔ مظاہروں کے دوران تاحال کسی ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ دوسری جانب ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے پیر کی شام شمالی کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں سول سوسائٹی کے لوگوں سے ملاقات اور امن و امان کی بحالی میں مدد کئے جانے کی اپیل کی۔ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں آٹھ جولائی کو ہندوستان کی سیکورٹی فورس کے ہاتھوں حزب المجاہدین نامی مسلح گروہ کے کمانڈر برھانی وانی کی ہلاکت کے بعد سے حالات کشیدہ چلے آرہے ہیں جس کے دوران تقریبا ساٹھ افراد جاں بحق اور سیکڑوں دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔