امریکہ ایف سولہ طیارے، ہندوستان میں تیار کرے گا
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i240955-امریکہ_ایف_سولہ_طیارے_ہندوستان_میں_تیار_کرے_گا
جدید ترین امریکی ایف سولہ طیارے ہندوستان میں تیار کئے جائیں گے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۴:۱۵ Asia/Tehran
  • امریکہ ایف سولہ طیارے، ہندوستان میں تیار کرے گا

جدید ترین امریکی ایف سولہ طیارے ہندوستان میں تیار کئے جائیں گے۔

امریکہ کی طیارہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے کہا ہے کہ وہ ہندوستانی فضائیہ کے تعاون سے جدید ترین ایف سولہ طیارے، ہندوستان میں تیار کرنے کرنے کے لئے پوری طرح آمادہ ہے۔ لاک ہیڈ مارٹن کے ڈائریکٹر ٹرید پروموشن رینڈل ایل ہاورڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان اور دیگر ملکوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے جدید ترین ایف سولہ طیاروں کی پروڈکشن لائن ٹیکساس سے ہندوستان منتقل کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔ انہوں نے ہندوستان کو دی جانے والے اس پیشکش کو انتہائی غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایف سولہ طیارے نہ صرف ہندوستان میں تیار ہوں گے بلکہ ہندوستانی فضائیہ انہیں استعمال بھی کرسکے گی۔ انہوں نے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت پر ہندوستان کے اعتراض کے بارے میں کہا کہ یہ معاملہ ہندوستان اور امریکہ کی حکومتوں کے درمیان حل ہونا چاہئے۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کے پاس جنگی طیاروں کے تینتیس اسکواڈرن ہیں اور ہندوستان قدیم ترین مگ اکیس اور مگ ستائیس طیاروں کے اسکواڈرن کو اپنے فضائی جنگی بیڑے سے عنقریب خارج کرنا چاہتا ہے۔