ایران کو پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادے کا مکمل حق ہے: ہندوستان
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i241720-ایران_کو_پرامن_ایٹمی_ٹیکنالوجی_سے_استفادے_کا_مکمل_حق_ہے_ہندوستان
ہندوستان کے ا‎سٹراٹیجک اسٹڈیڈیز انسٹیوٹ کی رکن نے کہا ہے کہ جامع ایٹمی معاہدے کے تحت ایران پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادے کا مکمل حق رکھتا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۴:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران کو پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادے کا مکمل حق ہے: ہندوستان

ہندوستان کے ا‎سٹراٹیجک اسٹڈیڈیز انسٹیوٹ کی رکن نے کہا ہے کہ جامع ایٹمی معاہدے کے تحت ایران پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادے کا مکمل حق رکھتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر "رشمی قاضی" نے منگل کے روز ارنا کے نما‏‏ئندے کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں جامع ایٹمی معاہدے کے تحت عالمی برادری کی جانب سے ایران کے ایٹمی حق کو تسلیم کئے جانے کے اقدام کو ایران کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ اس سمجھوتے کی بنیاد پر ایران کو پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کا پورا پورا حق حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران بڑی طاقتوں کے ساتھ طویل مذاکرات کے بعد اپنی ایٹمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے عالمی برادری کی تائید حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور بڑی طاقتوں کے درمیان ایٹمی امور پر بات چیت، عالمی مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک نمونہ ہے۔

ڈاکٹر رشمی قاضی" نے مزید کہا کہ چند جانبہ سفارتکاری پیچیدہ مسائل کو حل اور مشکلات کو سلجھانے کی ایک بہترین اور مناسب روش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اورگروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی سمجھوتہ، جس سے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی دور ہوئی، علاقائی اور عالمی سطح پر امن و سلامتی کے قیام کے لئے ایک اہم قدم شمار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے اس سمجھوتے پر دستخط اور معاہدے پر عمل کرکے ثابت کر دیا کہ تہران کے خلاف بعض ملکوں کا پروپیگنڈا غلط اور بے بنیاد تھا۔ انہوں نے ایران اور ہندوستان کے درمیان ایٹمی تعاون کو" آ‏ئی اے ای اے"  کے قوانین اور ضابطوں سے مشروط قرار دیا۔