ممبئی میں دلتوں کا مظاہرہ، حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ہزاروں سماجی کارکنوں اور دلت برادری سے تعلق رکھنے والوں نے انتہا پسند ہندوؤں کے پرتشدد اقدامات کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔
ہمارے نمائند کے مطابق ہزاروں سماجی کارکنوں اور دلت برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ممبی کی سڑکوں پر مارچ اور حکومت سے دلتوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ حالیہ چند ماہ کے دوران ہندوستان میں پست سمجھے جانے والے دلتوں کے خلاف گائے کی پوجا کرنے والے انتہا پسند ہندوؤں کے حملوں اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ ماہ انتہا پسند ہندوؤں نے دلت برادری سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو گائے ذبح کرنے کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے خلاف پورے ہندوستان میں زبردست مظاہرے ہوئے تھے۔
ہندوستان کی حزب اختلاف کی جماعتیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت پر دلتوں کو تحفط فراہم کرنے میں کوتاہی برتنے کا الزام عائد کر رہی ہیں۔