ہندوستان: کشمیر میں فوجی قافلے پر حملہ، تین سیکورٹی اہلکار ہلاک متعدد زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i243013-ہندوستان_کشمیر_میں_فوجی_قافلے_پر_حملہ_تین_سیکورٹی_اہلکار_ہلاک_متعدد_زخمی
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فوجی قافلے پر ہونے والے حملے میں تین سیکورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۷, ۲۰۱۶ ۰۵:۴۵ Asia/Tehran
  • ہندوستانی فوج کے ایک قافلے پر حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگئے۔
    ہندوستانی فوج کے ایک قافلے پر حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگئے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فوجی قافلے پر ہونے والے حملے میں تین سیکورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

سری نگر سے موصولہ رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیرکے ضلع بارا مولا کے علاقے خواجہ باغ میں ہندوستانی فوج کے ایک قافلے پر حملہ کر دیا گیا جس میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین ہندوستانی فوجی ہلاک اورپانچ فوجی افسران زخمی ہو گئے۔

ہندوستان کی میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس حملے کے بعد فوج نے سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ حملہ آورں کے فرار ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔