کشمیر میں جمعے کو انتہائی سخت کرفیو
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i244949-کشمیر_میں_جمعے_کو_انتہائی_سخت_کرفیو
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے بیشتر علاقوں میں جمعے کو انتہائی سخت کرفیو نافذ کر دیا گیا لیکن کے اس کے باوجود پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پلواما میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔۔
(last modified 2025-08-10T10:38:06+00:00 )
Aug ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
  • کشمیر میں جمعے کو انتہائی سخت کرفیو

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے بیشتر علاقوں میں جمعے کو انتہائی سخت کرفیو نافذ کر دیا گیا لیکن کے اس کے باوجود پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پلواما میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔۔

ہندوستان کی خبر رساں ایجنسی یو این آئی نے خبر دی ہے کہ مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کے دورہ کشمیر کے اگلے ہی دن وادی کے بیشتر علاقوں میں سخت ترین کرفیو نا‌فذ کر دیا گیا- سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سری نگر اور سوپور جیسے کچھ علاقوں کو چھوڑ کر پوری وادی میں انتہائی سخت کرفیو نافذ ہے- سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں کرفیو نہیں ہے وہاں دفعہ ایک سوچوالیس نافذہے- اس درمیان جمعے کو سخت ترین کرفیو کے باوجود جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا- جمعے کو بھی پرتشدد مظاہروں میں متعدد افراد زخمی ہوئے - ادھر پلواما میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ سری نگر سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورس نے علیحدگی پسند جماعتوں کی جانب سے دی گئی آزادی مارچ کی کال کو ناکام بنا دیا ہے جبکہ سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں مسلسل ساتویں ہفتے بھی نمازجمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔