ہندوستان: مرشدآباد کے اسپتال میں آتشزدگی، متعدد ہلاک اور زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i245080-ہندوستان_مرشدآباد_کے_اسپتال_میں_آتشزدگی_متعدد_ہلاک_اور_زخمی
ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال کے شہر مرشد آباد کے سرکاری میڈیکل کالج میں آتشزدگی کے حادثے میں چار افراد ہلاک اور پچاس سے زائد دیگر زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۲:۵۴ Asia/Tehran
  •  ہندوستان: مرشدآباد کے اسپتال میں آتشزدگی، متعدد ہلاک اور زخمی

ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال کے شہر مرشد آباد کے سرکاری میڈیکل کالج میں آتشزدگی کے حادثے میں چار افراد ہلاک اور پچاس سے زائد دیگر زخمی ہو گئے۔

مرشدآباد میں حکام کا کہنا ہے کہ برہم پور میڈیکل کالج میں آتشزدگی کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں دونرسیں، ایک بچہ اور ایک عام آدمی شامل ہے- عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسپتال میں آگ لگتے ہی بھگدڑ مچ گئی- اس حادثے میں پچاس افراد زخمی ہوئے جن میں زیادہ تر بچے شامل  ہیں- اسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر ایس ساہا نے کہا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا- ان کا کہنا تھا کہ آگ اے سی یونٹ میں لگی تھی جو تیزی کے ساتھ اسپتال کے دوسرے حصوں میں بھی پھیلتی چلی گئی- آگ لگتے ہی مریضوں اور خاص طورپر بچوں کے وارڈ سے بچوں کو فوری طور پر باہر نکال لیا گیا- ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے- انہوں نے حادثے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے- ریاستی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے متعلقہ اداروں اور حکام سے کہا ہے کہ وہ واقعے کی جلد سے جلد رپورٹ پیش کریں۔