ہندوستان: کشمیر میں کرفیو کے باوجود پرتشدد مظاہرے
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i245242-ہندوستان_کشمیر_میں_کرفیو_کے_باوجود_پرتشدد_مظاہرے
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں گذشتہ اکیاون روز سے حالات بدستور کشیدہ چلے آرہے ہیں اور اتوار کو بھی کرفیو اور سخت ترین بندشوں کے باوجود لوگوں نے پرتشدد مظاہرے کئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۰:۴۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان: کشمیر میں کرفیو کے باوجود پرتشدد مظاہرے

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں گذشتہ اکیاون روز سے حالات بدستور کشیدہ چلے آرہے ہیں اور اتوار کو بھی کرفیو اور سخت ترین بندشوں کے باوجود لوگوں نے پرتشدد مظاہرے کئے۔

سری نگر میں حکام کا کہنا ہے کہ شہر کے  پانچ تھانوں اور جنوبی کشمیر کے دو علاقوں میں ابھی بھی کرفیو نافذ ہے جبکہ وادی کے سبھی علاقوں میں سخت بندش اور دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے- سری نگر میں ایک سینیئر پولیس افسر کا کہنا ہے کہ جمعے کو علیحدگی پسند جماعتوں کی طرف سے آزادی مارچ نکالنے کے اعلان کے بعد سری نگر کے سبھی تھانوں میں کرفیو لگا دیا گیا تھا لیکن اب کئی علاقوں سے کرفیو ہٹا لیا گیا- حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر کے دو علاقوں پمپور اور پلوامہ میں ابھی بھی کرفیو نافذ ہے جبکہ وادی کے سبھی اضلاع میں بندشیں جاری اور دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے- دریں اثنا اطلاعات ہیں کہ جنوبی کشمیر میں کرفیو کے باوجود لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر مظاہرے کئے جن میں بہت سے افراد زخمی ہو گئے- علیحدگی پسند جماعتوں نے اتوار کو بھی عام ہڑتال کی کال دے رکھی تھی جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح مفلوج رہے- وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے-