ہندوستان کا ایک کل جماعتی وفد کشمیر جائے گا
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i245416-ہندوستان_کا_ایک_کل_جماعتی_وفد_کشمیر_جائے_گا
ہندوستان کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے ہندوستان کا ایک کل جماعتی وفد چار ستمبر کو سری نگر جائے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا ایک کل جماعتی وفد کشمیر جائے گا

ہندوستان کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے ہندوستان کا ایک کل جماعتی وفد چار ستمبر کو سری نگر جائے گا۔

یو این آئی نے خبر دی ہے کہ ہندوستان کے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی قیادت میں ایک کل جماعتی وفد شورش زدہ وادی کشمیر کا دورہ کر کے وہاں کی کشیدہ صورت حال کا جائزہ لے گا- گذشتہ آٹھ جولائی کو حزب المجاہد ین کے کمانڈر برہان وانی کی سیکورٹی فورس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد وادی میں پچھلے باون روز سے حالات سخت کشیدہ ہیں۔ اس دوران تشدد کے واقعات میں اسّی سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں- جموں و کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے ہفتے کو نئی دہلی میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور اتوار کو ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقاتیں کی تھیں جن کے بعد وادی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے ایک کل جماعتی وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا-