سنگور اراضی تنازعہ، ہندوستان کی عدالت عظمی کا کسانوں کے حق میں فیصلہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i245848-سنگور_اراضی_تنازعہ_ہندوستان_کی_عدالت_عظمی_کا_کسانوں_کے_حق_میں_فیصلہ
ہندوستان کی سپریم کورٹ نے ٹاٹا موٹر کے نینو کار پروجیکٹ کے لئے ریاست مغربی بنگال کے سنگور میں سابقہ بائیں محاذ کی حکومت کے ذریعے ایک ہزار ایکڑ اراضی کی تحویل کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۳۱, ۲۰۱۶ ۱۳:۵۷ Asia/Tehran
  • سنگور اراضی تنازعہ، ہندوستان کی عدالت عظمی کا کسانوں کے حق میں فیصلہ

ہندوستان کی سپریم کورٹ نے ٹاٹا موٹر کے نینو کار پروجیکٹ کے لئے ریاست مغربی بنگال کے سنگور میں سابقہ بائیں محاذ کی حکومت کے ذریعے ایک ہزار ایکڑ اراضی کی تحویل کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔

ریاست مغربی بنگال میں بائیں محاذ کی سابق حکومت نے کسانوں کی مرضی کے بغیر ایک ہزار ایکڑ زمین مذکورہ پروجیکٹ کی تحویل میں دینے فیصلہ کیا تھا- ہندوستان کی سپریم کورٹ کے جج وی گوپال گوڑا اور جسٹس ارون کمار مشرا پر مشتمل بینچ نے ریاست مغربی بنگال کی موجودہ حکومت کو یہ حکم دیا ہے کہ وہ زمین کو اپنے قبضے میں لے کراس کو متعلقہ کسانوں کو لوٹا دے- سپریم کورٹ نے کسانوں کو زمین لوٹانے کے لئے حکومت کو بارہ ہفتے کا وقت دیا ہے-

دوسری جانب ریاست مغربی بنگال کی حکومت نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد کہا ہے کہ وہ عدالت کے اس فیصلے کے بعد کسانوں کو زمین لوٹانے کے  لئے قانونی راستے کے ساتھ ساتھ کچھ اور راستوں کو بھی تلاش کر رہی ہے- ریاست کے وزیرصنعت پارتھ چٹرجی نے کہا ہے کہ قانونی راستے کو کھلا رکھتے ہوئے ہم اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ سنگور اراضی تنازعے کو حل کرنے کے لئے کوئی اور راستہ نکالا جائے۔