ہندوستان میں عام ہڑتال
ہندوستان میں جمعے کو ٹریڈ یونینوں کی کال پر ملک گیر ہڑتال تھی۔
ہڑتال کی کال سنٹرل ٹریڈ یونینوں نے مزدوری کی کمترین سطح میں اضافہ کی مانگ کرنے لئے دی تھی۔ ہندوستانی ذرایع کے مطابق اس ہزتال میں دس سنٹرل یونینیں شامل تھیں۔ بعض صوبوں جیسے کیرالا، تری پورا، تلنگانا میں ہڑتال کا قدرے اثر دیکھا گیا۔ ان صوبوں میں ہڑتال کی وجہ سے کارخانے بند تھے۔
مرکزی وزارت محنت کے مطابق کوئلے اور بینکنگ سیکٹر کے علاوہ کسی اور شعبہ پر ہڑتال کا اثر نہیں پڑا۔ مرکزی وزیر محنت ایم وینکیا نائیڈو نے جمعے کی ہڑتال کو غیر دانشمندانہ اقدام قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مزدوری کی کمترین سطح میں بیالیس فیصد اضافہ کیا ہے۔
قابل ذکرہے کہ حکومت نے مزدوروں کی مانگ پر کچھ سہولیتیں دینے کااعلان کیا ہے لیکن اور یونینیوں میں غیر رجسٹرڈ شدہ مزدوروں کو عنقریب طبی سہولت بھی دینے کا وعدہ کیا ہے لیکن مزدور یونینوں نے حکومت کے وعدوں کو مسترد کرتے ہوئے ہڑتال کی کال دی تھی۔ ٹریڈ یونینوں نے لیبر قانون میں حکومت کی مجوزہ ترمیموں کی بھی مخالفت کی ہے اور انہیں سرمایہ داری کا حامی قراردیا ہے۔