ریاست اڑیسہ میں سڑک حادثہ سولہ ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i247414-ریاست_اڑیسہ_میں_سڑک_حادثہ_سولہ_ہلاک
ہندوستان کی مشرقی ریاست اڑیسہ میں ایک سڑک حادثے میں سولہ افراد ہلاک اور تیس دیگر زخمی ہوگئے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۴:۴۰ Asia/Tehran
  • ریاست اڑیسہ میں سڑک حادثہ سولہ ہلاک

ہندوستان کی مشرقی ریاست اڑیسہ میں ایک سڑک حادثے میں سولہ افراد ہلاک اور تیس دیگر زخمی ہوگئے-

ریاست اڑیسہ کے انگل ضلع میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافربس پل سے نیچے گرگئی - اس حادثے میں سولہ افراد ہلاک اورتیس دیگر زخمی ہوگئے - علاقے کے سینیئر پولیس کے بی سنگھ نے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی شہر اتھملک منتقل کردیاگیا ہے -

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں کئی ایک کی حالت نازک ہے - حادثے پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی وزیراعلی نوین پٹنائک نے ضلع انتظامیہ اور پولیس افسران سے کہا ہے کہ وہ زخمیوں کے  مناسب علاج کے لئے فوری اقدام کریں - ریاستی وزیراعلی نے کہا کہ سبھی زخمیوں کا مفت علاج کیا جائے -

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بس میں اتھملک کالج کے کئی طلبا بھی سوارتھے - حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے لیکن بعض مسافروں کا کہنا ہے کہ بس ،  ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی تھی -