اچھے دن کا نعرہ بی جے پی کے گلے کی ہڈی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i248254-اچھے_دن_کا_نعرہ_بی_جے_پی_کے_گلے_کی_ہڈی
ہندوستان میں اچھے دن کے لبھانے والے نعرے کے سہارے اقتدار میں آنے والی مودی حکومت اپنے اس وعدے سے دامن بچانے کی کوشش کر رہی ہے.
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۴, ۲۰۱۶ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی مودی حکومت کے وزیر، نتن گڈکری
    ہندوستان کی مودی حکومت کے وزیر، نتن گڈکری

ہندوستان میں اچھے دن کے لبھانے والے نعرے کے سہارے اقتدار میں آنے والی مودی حکومت اپنے اس وعدے سے دامن بچانے کی کوشش کر رہی ہے.

ہندوستان کی مودی حکومت کے وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ اچھے دن کی بات پہلے تو منموہن سنگھ نے کی تھی اور اس کے بعد مودی نے کہی لیکن اب یہ ان کے لئے گلے کی ہڈی بن گئی ہے-

گڈکری نے منگل کو ایک پروگرام میں کہا کہ اچھے دن ماننے سے ہوتا ہے- دہلی میں ایک این آر آئی تقریب میں منموہن سنگھ نے کہا تھا کہ اچھے دن آئیں گے- مرکزی وزیرسے جب پوچھا گیا کہ اچھے دن کب آئیں گے تو منموہن سنگھ نے جواب دیا تھا، مستقبل میں - مودی جی نے یہی بات کہی اور اب یہ ہمارے گلے کی ہڈی بن گیا ہے- گڈکری نے کہا کہ اچھے دن کبھی نہیں آتے، اچھے دن کے نعرے گلے میں پھنسی ہڈی ہیں -

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کی مودی حکومت منہگائی کم کرنے، خواتین کی سیکورٹی کو بہتر بنانے، نوکریاں دینے، کسانوں کی مشکلات کم کرنے، کالادھن ملک کے اندر واپس لانے اور ہر ہندوستانی کو پندرہ لاکھ روپیے دینے جیسے نعروں سے اقتدار میں آئی تھی جبکہ ان سبھی محاذوں پر اسے سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے-