افغانستان کے صدر کا دورہ ہندوستان
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i248275-افغانستان_کے_صدر_کا_دورہ_ہندوستان
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے نئی دہلی میں ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۲:۲۰ Asia/Tehran
  • افغانستان کے صدر کا دورہ ہندوستان

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے نئی دہلی میں ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اپنا دورہ ہندوستان بدھ سے شروع کیا - ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی نے ان کا سرکاری طور پراستقبال کیا اور اس کے بعد دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے معاملات اوراہم علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کی -

ہندوستانی وزرات خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا کہ افغانستان کے ساتھ اپنے رشتوں کو اور زیادہ مضبوط بناتے ہوئے ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی نے افغانستان کے صدر کا سرکاری طور پر استقبال کیا - افغانستان کے صدر کی ہندوستانی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد مختلف شعبوں میں تعاون کے متعدد سمجھوتوں پر دستخط بھی ہوں گے -

افغان صدر نے نئی دہلی میں ہندو ستان کے وزیرمملکت برائے خارجہ امور وی کے سنگھ کے ساتھ ایک تجارتی اجلاس کو بھی خطاب کیا جس کے بعد انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف ڈیفنس اسٹیڈیز اینڈ اینالیسس میں لکچر دیا - اشرف غنی نئی دہلی میں اپنے قیام کے دوران ہندوستان کے صدر پرنب مکھرجی سے بھی ملاقات کریں گے -