ہندوستانی وزیراعظم کے قتل کی سازش کا انکشاف، تین گرفتار
Nov ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۴:۱۹ Asia/Tehran
ہندوستان کی خفیہ ایجنسی نے وزیراعظم نریندر مودی سمیت بائیس اہم رہنماؤں کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
روزنامہ انڈین ایکسپریس کے مطابق، قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے تمل ناڈو کے شہر مدورائی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار شدگان کا تعلق القاعدہ برصغیر سے ہے اور وہ وزیراعظم نرنیدر مودی سمیت ملک کی بائیس اہم شخصیات پر حملے کی سازش تیار کر رہے تھے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے کا بھی دعوی کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی خفیہ ایجنسی این آئی اے مزید دو ملزمان کو تلاش کر رہی ہے۔
ہندوستان کی پولیس اس سے پہلے بھی القاعدہ کے بعض عناصر کو گرفتار کرنے کا دعوی کرچکی ہے۔