پاکستان اور ہندوستان کے مابین مذاکرات
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i265882-پاکستان_اور_ہندوستان_کے_مابین_مذاکرات
دوستان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت ہے،ہم پڑوسیوں کو تبدیل نہیں کر سکتے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۵, ۲۰۱۷ ۰۵:۴۵ Asia/Tehran
  • پاکستان اور ہندوستان کے مابین مذاکرات

دوستان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت ہے،ہم پڑوسیوں کو تبدیل نہیں کر سکتے ۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق وزیرمملکت برائے امور خارجہ ایم جے اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت ہے ۔ ہم پڑوسیوں کو تبدیل نہیں کر سکتے ، ہمیں ان سے نمٹنے کی ضرورت ہے  لیکن ہمیں اپنی آنکھیں کھول کر ان سے نمٹنا ہوگا ، ہم چاہتے ہیں کہ امن ہو اور مذاکرات ہونے چاہئیں ۔

ایم جے اکبر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران پڑوسیوں کی پالیسی کے تحت پاکستان کے ساتھ بہترین نتائج حاصل کرنے کی کوششیں کیں حالانکہ پڑوسی ملک میں مذاکرات کی بحالی کی کوششوں میں خلل ڈالنے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہا کہ گولیوں کی گونج میں امن قائم نہیں ہو سکتا ،مذاکرات اور دہشتگردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے، اسے روکنے کی ضرورت ہے، آگے بڑھنے کے لئے اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے پر مذاکراتی عمل کو سبوتاژکرنے کے الزامات لگاتے رہتے ہیں تاھم دونوں ملکوں کا دبے الفاظ میں یہ بھی کہنا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے ہی مسائل و مشکلات حل ہو سکتے ہیں۔