ہندوستان نے امریکہ میں ہندوستانی شہریوں پر حملوں کی مذمت کر دی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i274912-ہندوستان_نے_امریکہ_میں_ہندوستانی_شہریوں_پر_حملوں_کی_مذمت_کر_دی
ہندوستان کے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے، امریکہ میں ہندوستانی نژاد شہریوں کے خلاف نسل پرستانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے امریکہ میں ہندوستانی شہریوں پر حملوں کی مذمت کر دی

ہندوستان کے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے، امریکہ میں ہندوستانی نژاد شہریوں کے خلاف نسل پرستانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ہندوستانی پارلیمنٹ لوک سبھا میں میں بیان دیتے ہوئے، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ان کی حکومت، بیرون ملک مقیم ہندوستانی نژاد شہریوں کی حفاظت کے لیے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لارہی ہے۔

ہندوستان کی اپوزیشن جماعتیں، امریکہ میں مقیم ہندوستانی شہریوں کے خلاف ہونے والے حالیہ نسل پرستانہ حملوں پر، وزیراعظم نریدر مودی کی خاموشی پر کڑی نکتہ چینی کر رہی ہیں۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ملکا ارجن کھڑگے نے، امریکہ میں ہندوستانی شہریوں کے خلاف ہونے والے حملوں پر، حکومت ہندوستان کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے انتہائی تشوش کا باعث ہیں۔

اس سے پہلے ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوارج نے کہا تھا کہ امریکہ میں ہندوستانی شہری  کے قتل کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں ایک ہندوستانی شہری کو گزشتہ ہفتے جمعرات کے روز، اس کے گھر کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے قتل کردیا تھا۔

ایک اور ہندوستانی شہری، گزشتہ جمعے کو واشنگٹن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں زخمی ہوگیا تھا۔